نوشہرہ: دریائے کابل میں اونچے درجے کا سیلاب
Posted on August 2, 2015 By Majid Khan دوسرے شہروں سے, مقامی خبریں
Floods
نوشہرہ (جیوڈیسک) دریائے کابل میں اونچے درجے کا سیلاب ہے، جبکہ پانی کا بہاؤ 1 لاکھ 65 ہزار 8 سو کیوسک ریکارڈ کیا گیا ہے۔
فلڈ کنٹرول سینٹر کے مطابق دریائے کابل سے ملحقہ دیہات میں پانی داخل ہو گیا ہے۔
متاثرہ علاقوں میں نوشہرہ کلاں، سلاخیل، ماناخیل، حسن آباد شامل ہیں جبکہ عظیم آباد، پیرسباک صنوبرکلے، گڑھی مومن اور اکبر پورابھی سیلاب سے متاثر ہے۔
نظام پور کے مقام پر دریائے سندھ بھی اونچے درجے کا سیلاب ہے۔ دریائے سندھ میں پانی کا بہاؤ 5 لاکھ 47 ہزار 1 سو کیوسک ریکارڈ کیا گیا ہے۔
by Majid Khan
Nasir Mehmood - Chief Editor at GeoURDU.com