نوشہرہ (جیوڈیسک)نوشہرہ میں خسرے کی وبا پھیل گئی۔ چھ کم سن بچے موت کے منہ میں چلے گئے، ڈپٹی کمشنرنے محکمہ صحت سے چوبیس گھنٹوں میں رپورٹ طلب کر لی۔
نوشہرہ کے کئی دور دراز دیہات میں میں خسرے کی وبا پھیل جانے سے چھ بچے جاں بحق جبکہ سینکڑوں متاثر ہوئے ہیں جنہیں پشاور کے لیڈی ریڈنگ ہسپتال اور چلڈرن ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔
محکمہ صحت نوشہرہ نے متاثرہ علاقوں میں ڈاکٹروں کی ٹیمیں اور ادویات پہنچا نے کی ہدایت کر دی جبکہ ڈپٹی کمشنر نوشہرہ نے محکمہ صحت سے چوبیس گھنٹوں میں رپورٹ بھی طلب کرلی ہے۔