نوشہرہ : لکی مروت خواتین کو ووٹ ڈالنے سے روکنے کے الزامات مسترد

Nowshera

Nowshera

نوشہرہ (جیوڈیسک) لکی مروتنوشہرہ اور لکی مروت سے قومی اسمبلی کے دو حلقوں میں خواتین کو ووٹ ڈالنے سے روکنے کی تحقیقات کیلئے قائم کمیٹیوں نے تمام الزامات کو بے بنیاد قرار دیتے ہوئے خواتین کے پولنگ اسٹیشنز پر دوبارہ انتخاب نہ کرانے کی سفارش کر دی ہے۔ نوشہرہ سے قومی اسمبلی کے حلقے این اے 5 اور لکی مروت کے حلقے این اے 27 میں خواتین کو ووٹ ڈالنے سے روکنے کی تحقیقات کیلئے الیکشن کمیشن نے دونوں حلقوں کے ڈسٹرکٹ ریٹرننگ افسروں کی سربراہی میں الگ الگ کمیٹیاں تشکیل دی تھیِ،جن کی رپورٹس جاری کردی گئی ہیں۔

ان کے مطابق ان حلقوں میں کسی پولنگ اسٹیشن پر خواتین کو ووٹ ڈالنے سے روکے جانے کے شواہد نہیں ملے،خواتین خود ووٹ ڈالنے نہیں نکلیں اگر دوبارہ انتخابات کرائے جائیں تو بھی خواتین ووٹ ڈالنے گھروں سے نہیں نکلیں گی اس لیے یہ بے مقصد مشق ہوگی۔