نوشہرہ، مسجد میں گیس لیکج سے دھماکہ، امام سمیت پانچ نمازی جھلس گئے

Nowshera

Nowshera

نوشہرہ (جیوڈیسک) نوشہرہ کے نواحی علاقے قمرخیل میں جامع مسجد میں گیس بھر جانے سے دھماکہ، امام مسجد سمیت پانچ نمازی جھلس گئے، پولیس اور ریسکیو زرائع کے مطابق دو شدید زخمیوں کو لیڈی ریڈنگ ہسپتال پشاور منتقل کر دیا گیا۔

پولیس نے بم ڈسپوزل سکواڈ کو طلب کر لیا، بم ڈسپوزل سکواڈ کے مطابق دھماکہ پلاسٹک پائپ میں گیس لیکج کی وجہ سے ہوا۔ دھماکہ سے علاقے میں خوف و ہراس پیدا ہو گیا۔ ایس ایچ او تھانہ آضاخیل کے مطابق دھماکہ نماز فجر سے دس منٹ قبل ہوا۔

دھماکہ سے مسجد کو جزوی نقصان پہنچا، دھماکہ سے آگ بھڑک اٹھی، علاقے کے لوگوں نے اپنی مدد آپ کے تحت زخمیوں کو ہسپتال پہنچایا اور آگ پر قابو پا لیا۔