نوشہرہ: تحریک انصاف کے دفتر پر فائرنگ، قبائلی رہنما جاں بحق

Nowshera

Nowshera

نوشہرہ(جیوڈیسک) نوشہرہ میں جلوزئی کیمپ کے قریب موٹر سائیکل سواروں کی فائرنگ سے تحریک انصاف کے رہنما جاں بحق ہو گئے۔ جلوزئی کیمپ کے قریب تحریک انصاف کے دفتر پر موٹر سائیکل سواروں نے فائرنگ کر دی جس سے قبائلی رہنما حاجی ملاخان جاں بحق اور تین افراد زخمی ہو گئے۔

عینی شاہدین کے مطابق فائرنگ دو موٹر سائیکلوں پر سوار ملزموں نے کی، زخمیوں کو مقامی ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔ پولیس نے ملزموں کی گرفتاری کے لیے سرچ آپریشن شروع کر دیا۔