نوشہرہ : تحریک طالبان پاکستان کے کمانڈر کو 27 سال قید بامشقت

Nowshera

Nowshera

نوشہرہ (جیوڈیسک) نوشہرہ میں کالعدم تحریک طالبان پاکستان کے اہم کمانڈر کو ایڈیشنل سیشن جج کی عدالت نے بارودی مواد اور خود کش جیکٹس پنجاب لے جانے کا جرم ثابت ہونے پر ستائس 27 سال قید بامشقت کا حکم سنا دیا۔ تھانہ نوشہرہ کینٹ میں تحریک طالبان پاکستان کے اہم آپریشنل کمانڈر اور خود کش بریگیڈ کے امیر ابو حبیب عرف حمزہ کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا تھا۔

ایڈیشنل سیشن جج نوشہرہ حاجی سجاد احمد جان کی عدالت نے جرم ثابت ہونے پر اور ملزم کے اعتراف کے بعد مقدمہ کی تمام دفعات میں مجموعی طور پر ملزم کو ستائس 27 سال قید بامشقت کا حکم سنا یا۔

عدالت نے تخریبی مواد کی منتقلی میں استعمال ہونے والی کار ضبط کرنے کا حکم بھی دیا۔ عدالتی حکم کے بعد ملزم کو پشاور سینٹرل جیل منتقل کر دیا گیا،اس موقع پر سیکورٹی کے انتہائی سخت انتظامات کئے گئے تھے۔