نوشہر وفیروز: آئل ٹینکر اور ٹرک کی ٹکر، 2 ڈرائیور جھلس کر جاں بحق

Nowshera

Nowshera

نوشہر (جیوڈیسک) نوشہر وفیروز میں قومی شاہراہ پر آئل ٹینکر اور ٹرک میں ٹکر کے بعد آگ لگ گئی۔ حادثے میں دونوں ٹرکوں کے ڈرائیور جھلس کر جاں بحق ہو گئے۔

حادثہ نوشہر وفیروز میں قومی شاہراہ پر نانگو شاہ کے قریب پیش آیا جہاں مبینہ طور پر ڈرائیوروں کی غفلت سے آئل ٹینکر اور ٹرک آپس میں ٹکرا گئے۔ حادثے کے بعد آگ لگ گئی اور دونوں ڈرائیور جھلس کر جاں بحق ہو گئے جبکہ قومی شاہراہ پر ٹریفک کی روانی بھی متاثر ہوئی۔