نوشہرہ : پشتون گڑھی نہر سے تین خواتین کی بوری بند لاشیں برآمد

Nowshera

Nowshera

نوشہرہ (جیوڈیسک) نوشہرہ کے علاقے پشتون گڑھی نہر سے تین خواتین کی بوری بند لاشیں ملی ہیں تینوں خواتین کو ملزمان نے ذبح کرکے قتل کیا ہے۔ پولیس کے مطابق قتل ہونے والی خواتین کا تعلق ایک ہی خاندان سے ہے۔ خواتین میں ایک ماں اور دو بیٹیاں شامل ہیں جن کی عمریں سولہ اور چوبیس سال ہے۔

پولیس کے مطابق ایک روز قبل بچیوں کے والد فیاض کی ذبح شدہ لاش بھی اِسی نہر سے ملی تھی، ابتدائی معلومات کے مطابق مذکورہ خاندان کچھ عرصہ قبل سوات سے پشتون گڑھی میں منتقل ہوا ہے۔