نوشہرہ اور دیر کے مقام پر نچلے درجے کا سیلاب

Nowshera

Nowshera

دیر (جیوڈیسک) نوشہرہ دریائے کابل میں نو شہرہ اور دریائے پنچکوڑہ میں دیر کے مقام پر نچلے درجے کا سیلاب ہے۔

فلڈ وارننگ سیل کے مطابق دریائے کابل میں نوشہرہ کے مقام پر پانی کا اخراج 60 ہزار 600 کیوسک اور دریائے پنچکوڑہ میں دیر کے مقام پر پانی کا بہاو 12 ہزار 414 کیوسک ہے اور یہاں نچلے درجے کا سیلاب رکارڈ کیا گیا ہے۔ فلڈ وارننگ سیل کے مطابق صوبہ کے بیشتر دریا معمول کے مطابق بہہ رہے ہیں۔