نوشہرہ (جیوڈیسک) نوشہرہ میں پاک فوج کے تعاون سے پاکستان کے پہلے پولیس اسکول آف ایکسپلوسیو ہینڈلنگ کا افتتاح کر دیا گیا ہے۔ اسکول میں بم اور دھماکا خیز مواد ناکارہ بنانے کی تربیت دی جائے گی۔
پولیس اسکول آف ایکسپلوسیو ہینڈلنگ کا افتتاح وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا پرویز خٹک نے کیا۔ اسکول میں صوبے کے بم ڈسپوزل اسکواڈ کے اہل کاروں کو خصوصی تربیت دینے کے علاوہ آرمی کی جانب سے ایڈوانس کورس بھی کرائے جائینگے۔افتتاحی تقریب سے خطاب میں آئی جی خیبرپختونخوا ناصر خان درانی کا کہنا ہے کہ بم ڈسپوزل اہلکاروں کو سائنٹیفک بنیادوں پر تربیت دی جائیگی،چار کورسز کرائے جائینگے۔
ایکسپلوسیو ڈی ڈیکٹ کرنا، پوسٹ پلاسٹ انوسٹی گیشن، فرسٹ ریسپونس خودکش اور دھماکاخیز وہیل ، سینہ بہ سینہ علم کا دور چل رہا تھا۔ اس کی اہمیت ہے مگر سائنٹیفک بنیاد پر ٹرین کرنا ضروری ہے۔اس موقع پرآرمی سے تربیت یافتہ بم ڈسپوزل اسکواڈ کے اہلکاروں نے بارودی سرنگوں کی تلاش ، بم یا دھماکا خیز مواد کو ناکارہ بنانے اورسراغ رساں کتوں اور ریموٹ کنٹرول گاڑی کے ذریعے مشکوک بیگ اور بارود سے بھری گاڑی کو چیک کرنے کا عملی مظاہرہ بھی پیش کیا۔بم ڈسپوزل اسکواڈ کے اہل کاروں کو کرائم سین محفوظ کرنے اور بم کی اطلاع ملنے پر Respond کرنے کی ٹریننگ بھی دی جائے گی۔