نوشہرہ (جیوڈیسک) نوشہرہ کے سرحدی علاقے میں جائیداد کے تنازع پر رشتے داروں کی فائرنگ سے باپ بیٹا جاں بحق ہوگئے۔ پولیس کے مطابق اکبر پورہ میں رشتے داروں نے گھر میں گھس کر فائرنگ کردی۔
جس سے ملک مشتاق اور اسکا بیٹا ملک اشتیاق جاں بحق ہوگئے۔ پولیس کا کہناہے کہ مقتولین کا محمد سلیم اور اسکے بیٹے یحییٰ خان کے ساتھ جائیداد کا تنازع تھا۔
جس پر ملزمان نے فائرنگ کر دی اور فرار ہوگئے، پولیس نے ملزمان کے خلاف دہرے قتل کامقدمہ درج کر کے ان کی تلاش شروع کر دی ہے۔ لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لئے اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔