نوشہرہ (جیوڈیسک) دریائے کابل کے کنارے 6 نامعلوم افراد کی لاشیں ملیں ہیں جنہیں فائرنگ کر کے ہلاک کیا گیا ہے۔
نوشہرہ میں نظام پور کے علاقے درواز گئی میں دریائے کابل کے کنارے سے 6 افراد کی لاشیں ملی ہیں جنہیں قریب سے فائرنگ کرکے ہلاک کیا گیا ہے۔ ضابطے کی کارروائی کے لئے لاشوں کو ڈسٹرکٹ اسپتال نوشہرہ منتقل کر دیا گیا ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ تمام افراد کی عمر 30 سے 35 برس کے درمیان ہیں اور مقتولین میں سے اب تک کسی کی شناخت نہیں ہو سکی۔