نوشہرہ (جیوڈیسک) نوشہرہ کے علاقے شیدو میں فورسز کا ٹارگٹ آپریشن، فائرنگ کے نتیجہ میں تحریک انصاف کے صوبائی رہنما علی گوہر جاں بحق اور ان کے ہمسایہ حاجی بنارس خان شدید زخمی ہو گئے۔
تھانہ آکوڑہ خٹک نے تصدیق کی ہے کہ آپریشن پولیس نے نہیں کیا بلکہ حساس ادارے علاقے میں ٹارگٹ آپریشن کر رہے ہیں ۔ ان کو علم نہیں کہ تحریک انصاف کے صوبائی رہنما علی گوہر کو کس نے قتل کیا ہے بس یہ معلوم ہے کہ فائرنگ کے نتیجہ میں تحریک انصاف کے صوبائی رہنما علی گوہر جاں بحق ہوگئے ہیں۔
مقتول تحریک انصاف کے صوبائی رہنما علی گوہر کے قریبی خاندانی ذریعے کے مطابق وہ مشورہ کر رہے ہیں اس کے بعد مقتول کی میت کو پوسٹ مارٹم کے لیے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال نوشہرہ منتقل کیا جائے گا ، تھانہ آکوڑہ خٹک کے مطابق رپورٹ درج کر لی ہے۔