نوشہرہ :سیرت کانفرنس میں توہین آمیزخاکوں کیخلاف قراداد منظور

Noshehra

Noshehra

نوشہرہ (جیوڈیسک) نوشہرہ میں سیرت النبی صلی اللہ علیہ وسلم کانفرنس منعقد ہوئی جس میں توہین آمیزخاکوں کیخلاف متفقہ قراداد منظور ہوئی۔ قرارداد میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ پاکستان اور امت مسلمہ فرانس کیساتھ سفارتی تعلقات پر نظرثانی کرے۔

نوشہرہ کے علاقے سپین خاک میں واقع مدرسہ رحیمیہ کریمیہ میں جشن عید میلاد النبی صلی اللہ علیہ وسلم سیرت کانفرنس منعقد کی گئی۔ تقریب کے مہمان خصوصی پیر آف مانکی شریف پیر شمس الامین نے بھی خطاب کیا۔ اس موقع پر متفقہ قرارداد میں حکومت پاکستان اور امت مسلمہ سے مطالبہ کیا گیا کہ فرانس سے سفارتی تعلقات پر نظرثانی کی جائے۔ کانفرنس میں سانحہ پشاور کےشہدا کیلئے خصوصی دعا کرائی گئی۔