نوشہرہ (جیوڈیسک) نوشہرہ میں گاڑی اور موٹرسائیکلوں میں تصادم میں 3 افراد جاں بحق اور 4 زخمی ہوگئے۔ پولیس کے مطابق جی ٹی روڈ پر پبی کے قریب گاڑی اور 2 موٹرسائیکلوں میں تصادم ہوا۔
جس کے بعد گاڑی کھائی میں جاگری۔ متاثرہ افراد پشاور سے عید منا کر نوشہرہ آرہے تھے۔ حادثے میں 3 افراد جاں بحق اور4 زخمی ہوگئے۔ زخمیوں کو لیڈی ریڈنگ اسپتال پشاور منتقل کر دیا گیا ہے، جہاں 3 زخمیوں کی حالت تشویش ناک ہے۔