کراچی (جیوڈیسک ) وزیر اطلاعات سندھ شرجیل انعام میمن نے نوشہرو فیروز واقعے کو سازش قرار دیتے ہوئے لوگوں سے پرامن رہنے کی اپیل کی ہے۔ سندھ اسمبلی کے اجلاس کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے وزیر اطلاعات سندھ شرجیل انعام میمن کا کہنا تھا کہ انہیں جسقم کے چیئرمین بشیر قریشی کے بھائی مقصود قریشی کی ہلاکت کی اطلاع ملی ہے۔
نوشہرو فیروز کے واقعے کی شدید مذمت کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ واقعے کی جوڈیشل انکوائری کی ضرورت پڑی تو وہ بھی کرائیں گے اور وزیر اعلیٰ سندھ سے ملاقات کے بعد اس کی انکوائری کا حکم دیا جائے گا، انہوں نے کہا کہ اس طرح کے واقعات صوبے میں امن خراب کرنے کی کوشش ہیں، اور تمام لوگوں سے کہتا ہوں کہ وہ پر امن رہیں۔