این آراو: سابق سیکریٹری یاسمین عباسی نے تحقیقات میں تعاون نہیں کیا

NRO

NRO

سوئس حکام سے خط و کتابت کیمعاملہ کی تحقیقاتی رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع کرادی گئی۔جس میں بتایا گیا ہے سا بق سیکریٹری قانون یاسمین عباسی نے تفتیش میں تعاون نہیں کیا۔

این آر او کیس میں سوئس حکام سے خط و کتابت کیمعاملہ کی تحقیقاتی رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع کرادی گئی۔رپورٹ میں بتایا گیا کہ سوئس حکام سے خط و کتابت سابق سیکریٹری قانون یاسمین عباسی نے کی، خط و کتابت لا ڈویژن سے بھی خفیہ رکھی گئی، رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ وزیر قانون اور اسکا سیکریٹری بھی لا علم رہے۔

جبکہ سا بق سیکریٹری یاسمین عباسی نے تحقیقاتی کمیٹی سے تعاون نہیں کیا۔ این آر او عملدرآمد کیس کی سماعت میں انکشاف ہوا تھا کہ عدالتی حکم پر سوئس حکام کو لکھے گئے خط کے علاوہ بھی ایک خفیہ خط بھی لکھا گیا تھا جس پرعدالت نیاس متعلق رپورٹ طلب کی تھی۔