اسلام آباد (جیوڈیسک) اسلام آباد وفاقی حکومت نے کئی ماہ کی تاخیر کے بعد بالاخر نیشنل ٹرانس مشن اینڈ ڈسپیچ کمپنی کا نیا بورڈ تشکیل دیدیا ہے، وفاقی حکومت کے نوٹی فکیشن کے مطابق نیشنل ٹرانسمیشن اینڈ ڈسپیچ کمپنی کے نئے بورڈ میں 4 سرکاری اور 4 غیر سرکاری ممبران شامل کیے گئے ہیں۔
نوٹی فیکشن کے مطابق بورڈ میں ایم ڈی این ٹی ڈی سی، ایڈیشنل سیکرٹری پانی وبجلی، پرائیویٹ پاور انفراسٹرکچر بورڈ اور این ایف سی کے چئیرمین شامل ہیں۔ پرایئویٹ سیکٹر سے لئے جانے والے ممبران میں وقار ذکریا محسن سید، الما س حیدر اور بابر ستار شامل ہیں۔
دوسری طرف وفاقی حکومت نے پیپکو کو ختم کرنے کا فیصلہ ایک بار پھر موخر کر دیا گیا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ پیپکو کے نئے بورڈ کی تشکیل اور نئے ناموں کے لئے وزیر اعظم کو سمری بھجوا دی گئی ہے۔