نتھیاگلی(جیوڈیسک)نتھیاگلی کے قریب جنگلات میں آگ لگنے سے قیمتی درختوں کونقصان پہنچا۔ ایبٹ آبادسے نتھیاگلی جاتے ہوئے سیاحتی مقام سے 10کلومیٹرپہلے ہی یہ آگ دیکھی جاسکتی ہے۔
آگ کے شعلے تیزی سے درختوںکو اپنی لپیٹ میں لے رہے ہیں۔تیز ہواوں کی وجہ سے یہ آگ تیز ی سے پھیل رہی ہے۔ سرد موسم اورحالیہ برفباری کے باعث نتھیاگلی میں برف بھی پڑی ہے تاہم گھنے جنگلات میں آگ لگنے سے قیمتی درخت جل گئے۔