بدین (عمران عباس) این ٹی ایس خواتین اساتذہ کو بااثر کی جانب سے کلہاڑیوں سے مارنے کی کوشش، خواتین اساتذہ نے بھاگ کر جان بچائی، بالا حکام سے کاروائی کی اپیل۔ بدین کے نواحی شہر سیرانی کے گاؤں ارباب مٹھا خان مندھرو میں قائم پرائمری اسکول میں گزشتہ 13 ماہ سے کام کرنے والی این ٹی ایس خواتین اساتذہ زیب النساء جکھرو اور افروز گل محمد معمول کے مطابق بچوں کو پڑھانے کے لیئے جب اسکول پہنچیں تو محمد عمر مندھرو نامی شخص اور اس کے بیٹے نے کلہاڑیاں لیکر ان پر وار کرنے کی کوشش جس پر علاقہ مکینوں نے بیچ میں پڑ کر جان بچائی۔
محمد عمر نامی شخص نے گالیاں دیکر کر انہیں اسکول میں داخل بھی نہیں ہونے دیا اور دھمکی بھی دی کہ اگر دوبارہ یہاں پر آئیں تو جاں سے مار دینگے، متاثرہ خواتین اساتذہ نے مزید بتایا کہ محمد عمر مندھرو اور اس کے دیگر ساتھی گزشتہ کئی روز سے ہمیں پریشان کر رہے ہیں کہ اسکول کو چلنے نہیں دینگے اور اس اسکول کو بااثر افراد کی اوطاق بنائیں گے جس کی شکایات ہم نے ڈی او فی میل سے بھی کی ہے ، انہوں نے حکومت سندھ اور محکمہ تعلیم سے اپیل کی کہ ہمیں تحفظ دے کر ہم پر حملہ کرنے والے کے خلاف کاروائی کی جائے۔۔۔۔