واشنگٹن (جیوڈیسک) امریکہ نے کہا ہے کہ ایران کیساتھ ایٹمی معاہدے کے بہت قریب ہیں جس سے دنیا کو مزید محفوظ بنانے میں مدد ملے گی۔
عالمی ایٹمی توانائی ایجنسی کے سربراہ نے امید ظاہر کی ہے کہ پابندیوں کے خاتمے کیلئے ایران حساس ایٹمی معاملے پر شفافیت کا مظاہرہ کریگا۔
اقوام متحدہ کے اجلاس سے خطاب میں امریکی وزیرخارجہ جان کیری کا کہنا تھا کہ پوری دنیا کہیں بھی ایٹمی ہتھیاروں کی موجودگی کے حق میں نہیں۔ ایٹمی ہتھیاروں کیلئے خام مال کی رسائی کے راستے بند کئے جا سکتے ہیں۔