جوہری صلاحیت پاکستان کے دفاع کی ضمانت ہے: امیر پٹی

Karachi

Karachi

کراچی (اسٹاف رپورٹر) قابل اعتماد ایٹمی ڈیٹرننس کو ہر صورت برقرار رکھنے کے افواج پاکستان کے جرا تمندانہ اعلان کی توصیف اور آرمی کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے محب وطن روشن پاکستان پارٹی کے چیئرمین امیر پٹی نے کہا کہ پاکستان ایک آزادوخود مختار ملک ہے اور کسی بھی ملک یا قوت کو پاکستان کے اندرونی معاملات میں مداخلت یا ڈکٹیشن کا کوئی حق اختیار حاصل نہیں ہے۔

جبکہ پاکستان کی جوہری صلاحیت کسی انتشار پسندی کی وجہ نہیں بلکہ اس کے جدید دفاع کا تقاضہ و ضمانت ہے اسلئے جوہری صلاحیت پر نہ تو کوئی ڈکٹیشن قبول کی جاسکتی ہے اور نہ ہی کسی کو اس حوالے سے سودے بازی کی اجازت دی جاسکتی ہے اسلئے افواج پاکستان کا جرا ´تمندانہ اعلان پاکستان کے 18کروڑ عوام کی حقیقی ترجمانی ہے ۔ امیر پٹی نے سانحہ تربت پر اظہار افسوس کرتے ہوئے کہا کہ آرمی چیف کی دشمن ممالک کی خفیہ ایجنسیوں کو باز رہنے کی تنبیہ اور دہشتگردوں کے خاتمے اور ان کے سہولت کاروں کو انجام تک پہنچانے کا عزم قابل تحسین ہے۔

جبکہ یہ حقیقت ہے کہ بیرونی خفیہ ایجنسیوں کی سازشوں ومداخلت کے باعث ہی پاکستان میں دہشتگردی پنپی ہے اسلئے جلد سے جلد پاکستان سے دیگر تمام ممالک کی تمام خفیہ ایجنسیوں کے کردار کا مکمل خاتمہ ناگزیر ہے۔