جوہری توانائی تعاون سے انکار امریکہ کی منافقت کا ثبوت ہے : امیر پٹی

Karachi

Karachi

کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستان کی جانب سے جوہری توانائی کے میدان میں تعاون کی درخواست پر امریکہ کی جانب سے معذوری اور شمسی یا دیگر متبادل توانائی کے شعبہ میں تعاون کی پیشکش امریکہ کی منافقت و دوغلی پالیسی کا ثبوت ہے کیونکہ بھارت سے سول جوہری توانائی کا معاہدہ کرنے والا امریکہ پاکستان میں توانائی بحران سے معیشت کی بربادی کے باوجود دہشتگردی کیخلاف جنگ میں پاکستان کی قربانیوں اور کردار کو فراموش کرکے پاکستان سے سول جوہری توانائی معاہدے سے انکاری ہے اسلئے اب نا عاقبت اندیش حکمرانوں کی آنکھیں کھل جانی چاہئیں اور امریکہ کی کاسہ لیسی کرنے کے ساتھ بھارت کو پسندیدہ ملک قرار دینے اور اس سے تجارتی پینگیں بڑھانے کی خواہشمند نا عاقبت اندیش حکمرانوں کی آنکھیں کھل جانی چاہئیں۔

محب وطن روشن پاکستان پارٹی کے قائد و چیئرمین امیر پٹی نے کہا کہ پاکستانی قیادت کو اب بھارت اور امریکہ کے سحر سے باہر نکل کر ارضی حقائق کو تسلیم کرلینا چاہئے اور چائنا ‘ روس‘ یورپین ممالک کے ساتھ خلیجی ووسط ایشائی ریاستوں سے باہمی مفادات کے رشتے کو زیادہ سے زیادہ مستحکم کرکے ”ایکسپورٹ اورینٹڈ اور ٹیکنالوجی ٹرانسفر پالیسی “ کے تحت معاہدے کرنے چاہئیں کیونکہ یہی پاکستان کی خوشحالی ‘ بقا اور استحکام کی ضمانت ہے۔