ویانا (جیوڈیسک) آسٹریا میں عالمی ادارے کے اجلاس کے بعد ڈائریکٹر جنرل یوکیا امانو نے ایران کے خلاف تحقیقات ختم کرنے کا اعلان کیا۔ انہوں نے کہا پینتیس رکنی بورڈ نے تحقیقات ختم کرنے کی قرارداد متفقہ طور پر منظور کی ہے۔
ادارے نے اپنی رپورٹ میں کہا ہے کہ ایران نے دو ہزار تین سے 2009 تک ریسرچ کی تھی لیکن اس کے بعد سے ایسی کسی ریسرچ کے شواہد نہیں ملے۔ دوسری جانب ایران کے نمائندے رضا نجفی نے میڈیا کو بتایا جوہری پروگرام پر پابندیوں پر دو سے تین ہفتوں میں عملدرآمد شروع ہو جائے گا۔ انہوں نے کہا ایران چھ عالمی طاقتوں کے ساتھ جولائی میں ہوئے معاہدے پر جلد از جلد عمل کرنا چاہتا ہے۔