واشنگٹن (جیوڈیسک) ایران نیوکلیئر ڈیل اب چیلنج نہیں ہو سکتی۔ ایران نیوکلیئر ڈیل بچانے کےلئے اوباما کے پاس سینیٹرز پورے ہیں۔ ایران نیوکلیئر ڈیل پر اوباما کو 34 سینیٹرز کی حمایت حاصل ہے۔
بدھ کو جب ریاست میری لینڈ کی ڈیموکریٹ سینیٹر باربرا مکولسکی نے اس معاہدے کی حمایت کا اعلان کیا تو وہ ایسا کرنے والی 34ویں سینیٹر بن گئیں۔ وزیر خارجہ جان کیری نے ایرانی جوہری معاہدے پر اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ جوہری معاہدے سے اسرائیل سمیت خطے کے دیگر ممالک محفوظ ہو جائینگے۔ امریکہ اور عالمی برادری نے مستقل ایران پر نظر رکھی ہوئی ہے۔
اگر گڑ بڑ دیکھی تو ایران کیخلاف کارروائی کرینگے۔ ادھر تہران میں باسیج ملیشیا کے تیس ارکان نے سابق امریکی سفارتخانے کے سامنے مظاہرہ کیا، امریکہ، برطانیہ اور اسرائیل کے پرچم نذر آتش کئے۔