ایٹمی مواد کی حفاظت پر عالمی سر براہ کانفرنس آج ہو گی

Conference

Conference

ہیگ (جیوڈیسک) ایٹمی مواد کی حفاظت سے متعلق بین الااقوامی سر براہ کانفرنس آج ہو گی، پاکستان کی نمائندگی کے لیے وزیر اعظم نواز شریف اہلیہ کلثوم نوازکے ہمراہ ہیگ پہنچ گئے۔

وہ آج ہونے والی انٹرنیشنل نیوکلیئر کانفرنس میں شرکت کریں گے۔ وزیراعظم کانفرنس کی سائیڈ لائن پر جرمن چانسلر اینجلا مرکل اور فرانسیسی صدر فرانسوا اولاند سے بھی ملاقات کریں گے۔