ترکی (اصل میڈیا ڈیسک) ترکی کے صدر رجب طیب ایردوان نے کہا ہے کہ “ہم، آق قویو جوہری پاور پلانٹ کے بعد تیزی سے دوسرے یہاں تک کہ تیسرے جوہری پاور پلانٹ کے لئے تیاریاں شروع کر دیں گے”۔
صدر ایردوان نے انرجی مارکیٹ کے ریگولیٹری ادارے کی عمارت اور پاور پلانٹوں کی افتتاحی تقریب میں شرکت کی۔
تقریب سے خطاب میں انہوں نے کہا ہے کہ آق قویو پاور پلانٹ کے بعد ہم، دوسرے حتّی کہ تیسرے جوہری پاور پلانٹ کی تعمیر کے لئے بھی تیزی سے کاروائیاں شروع کر دیں گے”۔
صدر ایردوان نے کہا ہے کہ ترکی کی اقتصادیات حالیہ 19 سالوں میں بلند سطح پر ترقی کا رجحان جاری رکھے ہوئے ہے۔