جوہری پروگرام کے خلاف ملکہ سازش ناکام بنا دی: ایران

Nuclear Program

Nuclear Program

تہران (جیوڈیسک) ایرانی جوہری پروگرام کے نائب سربراہ اصغر زارین نے انکشاف کیا ہے کہ ان کے ملک نے اپنے جوہری پروگرام کو سبوتاژ کرنے کی غیر ملکی سازش ناکام بنادی ہے، بین الاقوامی ذرائع ابلاغ کے مطابق انہوں نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے سینئر جوہری ماہرین نے حکومت کو بتایا کہ جب وہ دورے پر بیرون ملک گئے تھے تو وہاں بعض ممالک کی خفیہ ایجنسیوں نے ان سے خفیہ رابطے کرکےان کی وفاداریاں خریدنے کیلیے کوششیں کی تھیں۔

انہوں نے بتایا کہ اس کے علاوہ ایک اور کوشش ان ممالک کے ذریعے کی گئی جو ایران کے پرامن جوہری پروگرام کیلیے آلات فراہم کرتے ہیں، ان ممالک نے جان بوجھ کر ناقص آلات فراہم کیے تاکہ ہمارا جوہری پروگرام ناکارہ ہو جائے، اصغر زارین نےجو ایرانی جوہری پروگرام کے سیکیورٹی انچارج بھی ہیں کہا کہ ہمیں معلوم ہے کہ ہمارا جوہری پروگرام غیر ملکی جاسوسی کا ہدف ہے۔

اسی لیے ہم نے اپنے جوہری پلانٹ کی حفاظت کا موثر اور یقینی بندوبست کر لیا ہے، انہوں نے کہا کہ ایک جانب عالمی طاقتوں کے ساتھ ایران کے جوہری معاملے پر مذاکرات جاری ہیں تو دوسری جانب ہمارے خلاف بزدلانہ سازشیں کی جا رہی ہیں، حال ہی میں ہمار ے انقلابی گارڈز نے ایک اسرائیلی ڈرون مار گرایا تھا، یہ ڈرون ایران کے شمال میں واقع ایک ایسے ملک سے بھیجا گیا تھا جو سابق سوویت یونین کا حصہ تھا۔