لندن (جیوڈیسک) مغربی طاقتوں نے ایران پر زور دیا ہے کہ وہ ’مشکل فیصلے‘ کر لے جو اس کے جوہری پروگرام پر معاہدے کے لیے ضروری ہیں۔ یہ بات سنیچر کی شب لندن میں امریکہ، برطانیہ، فرانس اور جرمنی کے وزرائے خارجہ کی ملاقات کے بعد جاری ہونے والے مشترکہ بیان میں کہی گئی ہے۔۔
ادھر سی آئی اے کے ڈائریکٹرجان برینن نے کہا کہ ہم پرامید ہیں ایران کو جوہری بم بنانے سے روک سکتے ہیں حالانکہ یہ مذاکرات سے نکل بھی جائے اگر اس نے ایٹمی پروگرام پر معاہدہ نہ کیا تو اسے بھاری قیمت چکانا پڑے گی فرکس نیوز کو انٹرویو میں کہا امریکہ کے پاس کئی آپشنز ہیں۔