تہران (جیوڈیسک) ایران کے روحانی پیشوا آیت اللہ خامنہ ای نے ایران کے وزیر خارجہ کو جوہری پروگرام کے بارے میں عالمی مذاکرات کے دوران مسکرا کر بات کرنے کی ہدایت کی ہے۔
وزیر خارجہ جاوید ظریف کا کہنا ہے کہ آیت اللہ خامنہ ای نے انہیں مذاکرات کے دوران آواز بلند کرنے کی بجائے اپنا موقف مسکراہٹ کے ساتھ بیان کرنے کو کہا ہے۔
ایران کی سرکاری خبر رساں ایجنسی ’ارنا‘ کے مطابق آیت اللہ خامنہ ای تک شاید یہ اطلاع پہنچ گئی ہے کہ جاوید ظریف دوران مذاکرات امریکی وزیر خارجہ جان کیری سے زیادہ بلند آواز میں بات کرتے ہیں یہاں تک کہ کئی بار انکے محافظ کو کمرے میں جھانک کر دیکھنا پڑتا ہے کہ سب کچھ ٹھیک تو ہے۔