تہران (جیوڈیسک) صدر حسن روحانی کا کہنا ہے کہ اگر مذاکرات کامیاب ہوئے تو یہ اس بات کی دلیل ہو گی کہ ایران نے ایک سیاسی مسئلہ مذاکرات اور منطقی طور پر حل کیا اگر مذاکرات ناکام ہو گئے تب بھی دنیا کو علم ہو جائے گا کہ ایرانی قوم منطقی ہے۔
ایران نے کبھی مذاکرات کی میز کو نہیں چھوڑا اور ہمیشہ درست جواب دیا۔ ایران اور چھ عالمی طاقتوں کے درمیان آسٹریا میں تہران کے ایٹمی پروگرام کو محدود کرنے پر بات چیت ہو رہی ہے۔