تہران (جیوڈیسک) ایران کے جوہری پروگرام کے حوالے سے ایران اور مغربی طاقتوں کے درمیان جاری مذاکرات کی مدت میں چار ماہ اضافہ ہو گیا۔
لیکن مغربی ممالک نے ایران پر دباؤ بڑھانے کا فیصلہ کیا ہے ایران اور مغربی طاقتوں کے درمیان جاری مذاکرات کا مقصد ایران کو اپنے جوہری پروگرام کو محدود کرنے پر قائل کرنا ہے۔
جس کے عوض اس کے خلاف عائد کردہ اقتصادی پابندیوں کو اٹھایا جا سکتا ہے ، لیکن امریکا اور جرمنی نے ان چار ماہ کے دوران ایران پر سخت دبائو برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا ہے تاکہ ایران، ایٹمی پروگرام کو محدود کرنے کے جلد از جلد اقدامات اٹھائے۔