نیو کلیئر سپلائرز گروپ میں بھارتی شمولیت، امریکا کی چین پر تنقید

America and China

America and China

امریکا (جیوڈیسک) امریکا نے نیو کلیئر سپلائرز گروپ میں بھارت کی شمولیت کا راستہ روکنے پر چین کو تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔

جنوب اور وسطی ایشیا کے لیے امریکی معاون وزیر خارجہ نشا ڈیسائی بِسوال نے کہا کہ نیوکلیئر سپلائرز گروپ میں بھارت کی شمولیت کے لیے امریکی کوششوں کے راستے میں چین رکاوٹ ہے۔

تاہم ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ اوباما انتظامیہ کو اعتراف ہے کہ اس معاملے پر نیوکلیئر سپلائرز گروپ کے کچھ ارکان کو خدشات اور تحفظات ہیں جنھیں دور کیے جانے کی ضرورت ہے۔