ویانا (جیوڈیسک) نیو کلیئر سپلائر گروپ میں بھارت شمولیت کے کئی مخالفین سامنے آ گئے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق ویانا میں جاری این ایس جی کی میٹنگ میں چین نے کھل کر بھارت کی مخالفت کی۔
چین نے موقف اختیار کیا کہ بھارت اور پاکستان کو ایک ساتھ گروپ میں شامل کیا جائے۔ چین کے علاوہ نیوزی لینڈ، آئرلینڈ، ترکی، جنوبی افریقہ اور آسٹریلیا بھی کھل کر بھارت کی مخالفت کر رہے ہیں۔ پاکستان نے اس سلسلے میں روس اور جنوبی کوریا سے رابطہ کیا ہے۔
پاکستان چاہتا ہے کہ نیو کلیئر سپلائر گروپ میں پاکستان اور بھارت دونوں کو شامل کیا جائے تاکہ جنوبی ایشیا میں طاقت کا توازن بگڑنے نہ پائے۔
دوسری جانب امریکی وزیر خارجہ جان کیری نے نیو کلیئر سپلائر گروپ کے ممبران کو خط لکھا ہے جس میں بھارت کی حمایت کرنے پر زور دیا گیا ہے۔