برلن (جیوڈیسک) امریکی صدر براک اوباما نے کہا ہے کہ روس، امریکا اور یورپ کو ایٹمی ہتھیاروں کی تعداد مزید کم کر دینی چاہئے۔ برلن جرمنی کے دورے میں امریکی صدر کا کہنا تھا کہ انہیں یقین ہے کہ امریکا جوہری اسلحے میں ایک تہائی کمی لا کر بھی اپنی سیکیورٹی برقرار رکھ سکتا ہے۔
انھوں نے یورپ میں موجود جوہری وار ہیڈز میں کمی کا بھی مطالبہ کیا۔ دوسری جانب روسی صدر ولا دیمیر پوٹن کا کہنا ہے کہ روس طاقت کا توازن برقرار رکھنا چاہتا ہے تاہم وہ اپنے جوہری اسلحے میں کمی کے لیے تیار ہے۔