کالعدم تحریک طالبان مہمند ایجنسی کی جانب سے مذاکرات کی مخالفت

TTP

TTP

پشاور (جیوڈیسک) پشاور کالعدم تحریک طالبان مہمند ایجنسی کی جانب سے امن مذاکرات کی مخالفت کرتے ہوئے موقف اختیار کیاہے کہ وہ شرعی نظام چاہتے ہیں اور آئین پاکستان کے اندر رہتے ہوئے مذاکرات نہیں کر سکتے۔ نامعلوم مقام سے جاری ایک بیان میں کالعدم تحریک طالبان مہمند ایجنسی کے کمانڈر عمر خالد خراسانی نے کہا کہ ہم مذاکرات میں مخلص ہیں۔

لیکن ہمیں پتا ہے کہ مذاکرات بے نتیجہ رہیں گے اورا س کی بڑی وجہ حکومت کی جانب سے آئین کی بات کرنا ہے۔ ہمارا مطالبہ آئین بدلنے کا ہے اورحکومت آئین میں رہنے کا مطالبہ کر رہی ہے۔ کمانڈر عمر خالد کا کہنا تھا کہ ہم اپنے شرعی مطالبے سے ایک اِنچ پیچھے نہیں ہٹیں گے اور اگر کوئی طالبان ایسی صورت میں مذاکرات کے لئے کوئی سمجھوتہ کرے گا تو اس کا ساتھ نہیں دیں گے۔