نور خان ایئر بیس پر آنے والا خلیجی طیارہ بغیر ’’کسی‘ ‘ کو لئے واپس چلا گیا

Plane

Plane

راولپنڈی (جیوڈیسک) گزشتہ روز نور خان ایئر بیس پر اترنے والا غیر ملکی چارٹر طیارہ بغیر ’’کسی‘‘ کو لئے بناء عملے کے ہمراہ واپس چلا گیا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق گزشتہ روز چکلالہ کے نور خان ایئر بیس پر شارجہ کے ایک بزنس مین ہدایت اللہ خان کا چارٹر طیارے سی ایل 60 نے لینڈ کیا۔

جس کے بعد میڈیا پر اس قسم کی افواہیں گردش کرنے لگیں کہ طیارہ سابق صدر جنرل ریٹائرڈ پرویز مشرف کو لینے کے لئے آیا ہے اور انھیں اس طیارے کے ذریعے دبئی لے جایا جائے گا لیکن ذرائع کا کہنا ہے کہ حکومت کی جانب سے پرویز مشرف کا نام ای سی ایل سے نہ نکالنے کی وجہ سے طیارہ بغیر “کسی” کو لئے اپنے عملے کے ہمراہ واپس روانہ ہو گیا۔