لاہور (جیوڈیسک) میو ہسپتال میں تین روز قبل پراسرار طور پر ہلاک ہونیوالی نرس کی موت کا معمہ حل ہو گیا۔ ملزم ہسپتال کا ملازم نکلا، پولیس کے مطابق مقتولہ نادیہ محمود کی منگنی رشتہ داروں میں ہو چکی تھی
مگر ملزم تحسین اس سے شادی کا خواہشمند تھا اور ملزم نے کئی بار مقتولہ کے گھر اپنی بہن کو رشتہ کا پیغام دیکر بھیجا مگر نادیہ کے گھر والوں نے یہ کہہ کر انکار کر دیا کہ ہماری بچی کی منگنی ہو چکی ہے۔