نرسوں پر وحشیانہ تشدد قابل مذمت ہے: پرویز الہیٰ

 Pervaiz Elahi

Pervaiz Elahi

لاہور (جیوڈیسک) پاکستان مسلم لیگ (ق) پنجاب کے سینئر مرکزی رہنماء چودھری پرویز الہیٰ نے اپنے مطالبات کے حق میں پر امن احتجاج کرنے والی نرسوں پر بدترین پولیس تشدد کی سخت ترین الفاظ میں مذمت کی ہے۔

انہوں نے کہا کہ پنجاب حکومت ہوش کے ناخن لے۔ عمر بھر دوسروں کے زخموں پر مرہم پٹی کرنے والی قوم کی قابل احترام بیٹیوں کو نہایت بیدردی سے تشدد کرکے زخمی کرنا ظلم اور افسوسناک ہے۔

سابق وزیر اعلیٰ پنجاب نے ایک بیان میں کہا کہ اپنے مسائل اور مطالبات کیلئے سڑکوں پر آنے والی ماﺅں اور بہنوں سے پنجاب حکومت پہلے بھی بدسلوکی کا مظاہرہ کر چکی ہے۔

سرکاری ملازمین کے مسائل و مشکلات پر ہمدردانہ غور کرکے ان کے حل کیلئے مثبت اور نتیجہ خیز اقدامات کرنے کی بجائے ان کی زبان بند کرانے کیلئے پولیس کے ذریعہ وحشیانہ تشدد کا راستہ اختیار کرنا کسی بھی حکومت کو زیب نہیں دیتا اور یہ قابل مذمت ہے۔