سبی (محمد طاہر عباس ) نرسنگ ایک مقدس باوقار اور مریضوں کی دعائیں لینے والا پیشہ ہے اس شعبہ سے تعلق رکھنے والی خواتین کوخواص و عوام قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں آپ جس جانفشانی اور لگن سے مریضوں کی خدمت کرتی ہیں اس سے کوئی بھی شخص انکار نہیں کرسکتا ان خیالات کا اظہار ڈپٹی کمشنر سہیل الرحمن بلوچ نے نرسنگ اور پبلک ہیلتھ سکول کے دورہ کے دوران طالبات سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔
اس موقع پر ڈویژنل ڈائریکٹر ہیلتھ سروسز ڈاکٹر نذیر احمد خواجہ خیل ،ڈی ایچ او ڈاکٹر میاں منظور احمد، میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر سرور ہاشمی ، سپرنٹنڈنٹ عبدالصمد بنگلزئی، محمد اسلم رند و دیگر بھی موجود تھے ڈپٹی کمشنر سہیل الرحمن بلوچ نے کہا کہ وہ نرسنگ کے شعبہ سے وابسطہ سٹاف کے مسائل کو بخوبی سمجھتے ہیں کوشش ہوگی کہ ان مسائل کو طالبات ،پرنسپل ، و دیگر سٹاف کے ساتھ ملکر حل کریں انہوں نے کہا کہ نرسنگ کے شعبے سے تعلق رکھنے والے افراد کی محنت اور کام کو کسی صورت نظر انداز نہیں کیا جاسکتا ان کی قدر باالخصوص ان مریضو ں سے پوچھی جائے۔
جو مختلف بیماریوں میں مبتلا ہوکر ہسپتال آتے ہیں اور نرسنگ سٹاف انکی خدمت میں دن رات ایک کردیتے ہیں انہوں نے کہا کہ پبلک ہیلتھ سکول کی بچیوں کیلئے فیلڈ میں پریکٹیکل کلاسسز کا مسلہ حل کرنے کے ساتھ ساتھ طالبات کیلئے مخصوص گاڑیوں کی مرمت کا مسلہ بھی جلد حل کیا جائیگا تاکہ طالبات نرسنگ کی بہتر تعلیم حاصل کرکے مریضوں کا بہتر سے سے بہتر علاج کرسکیں اس موقع پر طالبات نے مطالبہ کیا کہ انکے پبلک ہیلتھ سکول کی پرنسپل کو مستقل کیا جائے تاکہ انکے مسائل جلد حل ہوسکیں۔
جس پر ڈپٹی کمشنر نے یقین دہانی کرائے دریں اثناء ڈپٹی کمشنر سہیل الرحمن بلوچ نے فارغ اوقات میں تفریح کیلئے طالبات کیلئے ایل ای ڈی ٹی وی ڈائریکٹر ہیلتھ کے حوالے کی جبکہ ہاسٹل کیلئے نئے پنکھوں کی فراہمی کیے اورپرانے پنکھوں کی مرمت کو یقینی بنانے کی بھی یقین دہانی کرائی انہوں نے کہا کہ ہاسٹل کی ٹوٹ پھوٹ کی مرمت اور پانی کی فراہمی کو بھی جلد یقینی بنایا جائیگا اس موقع پر طالبات نے ڈپٹی کمشنر سہیل الرحمن بلوچ کی تعلیم دوستی کو سراہتے ہوئے ان کا شکریہ ادا کیا۔