فیصل آباد(پ ر )نور الہدیٰ فائونڈیشن انٹر نیشنل رجسٹرڈ پاکستان کے زیراہتمام 9 ویں سالانہ پیغام حضرت سیدنا امام حسین علیہ سلام کا نفرنس بروز اتوار 16 نومبر 2014ء 10,بجے دن تقریبا بمقام جامع مسجد نور الھد ی گلشن سعید مانانوالا میں پریس سیکرٹری میاں عابد حسین سعید ی کی اطلاع کے مطابق زیر سر پرستی صاحبزادہ قاضی محمد فضل رسول حیدر رضوی، زیر صدارت قاضی محمد فیض رسول رضوی منعقد ہو رہی ہے جس میں خصوصی خطابات چیئرمین نور الہدیٰ فائونڈیشن عظیم مذہبی سکالر پیر سیدمحمد سعید الحسن شاہ اور علامہ مولانا حامد سرفراز قادری رضوی آف سمندری فرمائیں گے۔
مہمانان گرامی علامہ مولانا باغ علی رضوی،سید امتیاز حسین شاہ، محمد ارشد عرف اچھی بھائی، محمدخالدجے کے گروپ، صاحبزادہ محمد منشاء سالک قادری رضوی چیئرمین متحد ہ امن کمیٹی پاکستان ،ملک محمد سلیم فریدی، میاں آصف سعید اور ڈاکٹر غلام حسین زاہد، میاں غلام عباس ،میاں عتیق ہوں گے اور ملک بھر سے مشائخ عظام، علما ذیشان، دانشور ،صحافی اور دیگر شعبہ زندگی سے تعلق رکھنے والے احباب شرکت فر مائیں گے۔ خواتین کے لئے پردے کا علیحدہ انتظام ہو گا ، خواتین و حضرات شرکت فرما کر ثواب د ا رین حاصل کریں۔