نور الہدی فاؤنڈیشن کا نام سیاسی طور پر استعمال نہ کیا جائے۔ پیر سید محمد سعید الحسن شاہ

Syed Mohammad Saeed Al Hasan Shah

Syed Mohammad Saeed Al Hasan Shah

فیصل آباد: نور الہدی فاؤنڈیشن کے چیئر مین مفکر اسلام پیرسید محمد سعید الحسن شاہ نے میڈیا نمائندگان سے گفتگو کے دوران ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ ہماری جماعت خالصتاً غیر سیاسی ہے اور تبلیغ دین مصطفوی مثبت انداز میں کر رہی ہے۔

ہمارے قائد عظیم روحانی شخصیت مخدوم اہل سنت صاحبزادہ پیر محمد فضل رسول حیدر رضوی سجادہ نشین آستانہ عالیہ محدث اعظم پاکستان ہیں۔

نہ تو اُن کا تعلق کسی سیاسی جماعت سے ہے اور نہ ہی ہمارا ۔ اس لیے نور الہدی فاؤنڈیشن کا نام کسی بھی سیاسی پلیٹ فارم سے قطعاً استعمال نہ کیا جائے۔