نوشکی میں گاڑی پر فائرنگ سے دو پولیس اہلکار جاں بحق

Noushki

Noushki

نوشکی (جیوڈیسک) بلوچستان کے ضلع نوشکی میں گاڑی پر فائرنگ سے دو پولیس اہلکار جاں بحق ہو گئے ہیں۔

پولیس کے مطابق دونوں اہلکار اے ایس آئی سلطان محمد اور سپاہی اعجاز آر سی ڈی شاہراہ پر معمول کے گشت پر تھے کہ نواحی علاقے کلی بٹو کے قریب نامعلوم موٹر سائیکل سواروں نے جدید اسلحہ سے ان کی گاڑی پر فائرنگ کردی اور موقع سے فرار ہوگئے۔

فائرنگ کے نتیجے میں دونوں اہلکار موقع پر جاں بحق ہو گئے، واقعہ کے بعد پولیس کے مزید اہلکار وں نے موقع پر پہنچ کر لاشیں نوشکی میں اسپتال منتقل کر دیے اور علاقے کی ناکہ بندی کر کے ملزمان کی تلاش شروع کردی تاہم ابھی تک کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آسکی ہے۔