نصرت فتح علی خان کو دنیا سے رخصت ہوئے16برس بیت گئے

Nusrat Fateh Ali Khan

Nusrat Fateh Ali Khan

قوال، موسیقار اور گلوکار نصرت فتح علی خان کو اس دنیا سے رخصت ہوئے سولہ برس ہو گئے ہیں، لیکن انکا فن انہیں زندہ وجاوید رکھے ہے۔ نصرت فتح علی خان تیرہ اکتوبر انیس سو اڑتالیس کو فیصل آباد میں پیدا ہوئے۔ انکے والد فتح علی خان اور تایا مبارک علی خان اپنے وقت کے مشہور قوال تھے۔ نصرت نے اپنی خاندانی روایت کے مطابق موسیقی کی ابتدا قوالی سے کی۔

ان کی قوالی ‘علی مولا علی’ نے انہیں ایک الگ پہچان دی۔ انکے گائے گیت ‘سن چرخے دی مٹھی مٹھی کوک’ نے انہیں شہرت کی بلندیوں تک پہنچا دیا۔ نصرت فتح علی خان نے قوالی کے فن کو مشرق و مغرب کے امتزاج سے نئی بلندیوں تک پہنچایا۔ پیٹر جبریل کی دھن پر گائی گئی قوالی ‘دم مست قلندر ‘نے انہیں دنیا بھر میں لازوال شہرت دی۔ انہوں نے ہالی ووڈ اور بالی ووڈ کی فلموں کے لئے موسیقی ترتیب دی۔ وہ سولہ اگست انیس سو ستانوے کو انتقال کر گئے۔