نصیر آباد (جیوڈیسک) ڈیرہ مراد جمالی کے علاقے نوتال میں فائرنگ سے ڈی پی او نصیر آباد علاو الدین شدید زخمی ہو گئے۔ پولیس کے مطابق ڈیرہ مراد جمالی کے علاقے نوتال میں نامعلوم افراد نے ڈی پی او نصیر آباد کی گاڑی پر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں وہ شدید زخمی ہوگئے۔
حملہ آور واقعے کے بعد فرار ہوگئے، تاہم ملزمان کی گرفتاری کیلئے علاقے میں سرچ آپریشن شروع کر دیا گیا ہے۔ واضح رہے کہ ڈی پی او نصیر آباد علاو الدین کوئٹہ جانے والے مسافروں کی گاڑیوں کے قافلے کی قیادت کر رہے تھے۔