نواحی موضع ٹاہلی والا میں غیرت کے نام پر ماموں نے بھانجی کو سر میں گولی مار کر قتل کر دیا

Shoot

Shoot

وزیرآباد (تحصیل رپورٹر) نواحی موضع ٹاہلی والا میں غیرت کے نام پر ماموں نے بھانجی کو سر میں گولی مار کر قتل کر دیا اور فرار ہوگیا۔ ٹاہلی والا کے رہائشی محمد اعظم کی بیٹی 21سالہ آنسہ دو ماہ قبل گھر سے فرار ہو گئی تھی۔

جس کا اسکے ماموں احسان کو بہت رنج تھا گزشتہ روز آنسہ کو گھر میں اکیلی پا کر اسے سر پر گولی مار کر ہلاک کر دیا اور موقع سے فرار ہو گیا اہل دیہہ نے پولیس کو اطلاع دی جس پر پولیس نے موقع واردات پر پہنچ کر نعش کو قبضہ میں لے لیا اور اسے سول ہسپتال وزیرآباد منتقل کر دیا۔

جہاں پر پوسٹ مارٹم کے بعد نعش کو ورثاء کے حوالے کر دیا گیا۔ بتایا جاتا ہے کہ مقتولہ اپنی مرضی سے شادی کرنا چاہتی تھی ۔تھانہ سوہدرہ پولیس نے پرچہ درج کر کے ملزم کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارنا شروع کر دیے ہیں۔