نیپرا نے بجلی کی قیمتوں میں اضافے کی درخواست مسترد کر دی

Nepra

Nepra

اسلام آباد (جیوڈیسک) نیپرا نے سی پی پی اے کی بجلی کی قیمتوں میں اضافے کی درخواست مسترد کر دی، نیشنل ٹرانسمیشن اینڈ ڈسپیچ کمپنی اور سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی سے بجلی کی خریداری اور پیداوار کا ریکارڈ طلب کر لیا۔

سی پی پی اے کی جانب سے پینتالیس پیسے فی یونٹ اضافے کی درخواست کی گئی تھی، نیپرا نے اضافے کی درخواست مسترد کرتے ہوئے این ٹی ڈی سی اور سی پی پی اے کو بجلی کی خریداری اور پیداوار کا ریکارڈ فراہم کرنے کی ہدایت کی ہے۔

نیپرا کے مطابق ریکارڈ کی جانچ پڑتال کے بعد دوبارہ سماعت کریں گے، غریب صارف پر بوجھ نہیں ڈال سکتے، نیپرا نے ہدایت کی ہے کہ بجلی کی تقسیم کار اور پیداواری کمپنیوں کو کی گئی اضافی ادائیگیاں منافع سمیت واپس لی جائیں۔