نیو کراچی میں 8 سالہ بچی سے زیادتی، ملزم پکڑا گیا

New Karachi

New Karachi

کراچی (جیوڈیسک) کراچی کے علاقے نیو کراچی میں 8 سالہ بچی سے زیادتی کر نے کے الزم میں گرفتار ملزم نے بچی سے سے زیادتی کا اعتراف کر لیا۔ پولیس کے مطابق بچی سے زیادتی میں ملوث ملزم کو علاقہ مکینوں نے پکڑ کر پولیس کے حوالے کیا۔ جس کے بعد متاثرہ بچی کو میڈیکل چئک اپ کے لئے اسپتال روانہ کر دیا گیا، جبکہ بچی سے زیادتی کر نے والے ملزم سے تفتیش کی گئی۔

تفتیش کے دوران گرفتار کئے گئے ملزم آزاد علی نے بچی سے زیادتی کرنے کا اعتراف کر لیا ۔جس کے بعد پولیس نے گرفتار ملزم کے خلاف تھانہ بلال کالو نی میں مقدمہ درج کر لیا۔ ملزم نے ایک سال قبل سندھ کے علاقے ڈھرکی میں ایک 12 سالہ بچی سے بھی زیادتی کا اعتراف کیا، ملزم شادی شدہ اور3 بچوں کا باپ ہے۔ اس موقع پر متاثرہ بچی کے والد کا کہنا تھا کہ ملزم کے خلاف سخت کارروائی جائے۔