نیوریارک(جیوڈیسک) میں مرسیڈیز فیشن ویک کے پہلے روز جاپانی ڈیزائنر کے تیار کردہ رومانوی ملبوسات چھا گئے۔ نیویارک میں مرسیڈیز بینز فیشن ویک دو ہزار تیرہ کے آغاز کے ساتھ ہی رنگ و نور کی بہار آگئی۔
جاپان سے سے تعلق رکھنے والے ڈیزائینر تاڈاشی سوجی کے رومانوی تھیم پر تیار کردہ ملبوسات فیشن ویک کے پہلے روز ہی چھا گئے۔ ڈیزائنر نے دوہزار تیرہ کے کلیکشن کوگہرے اور ہلکے رنگوں کے امتزاج سے تیار کیا ہے۔ خوبصورت ماڈلز دیدہ زیب ملبوسات کے ساتھ ریمپ پر جلو گر ہوئی تو حاضرین داد دیئے بغیر رہے نہ سکے۔
ڈیزائنر کا کہنا ہے اس فیشن شو میں روسی بادشاہت کے دور میں استعمال ہونے والے ملبوسات سے متاثر ہوکر جدید فیشن ابیل ملبوسات تیار کئے ہیں۔