لاہور (جیوڈیسک) اولمپک کونسل آف ایشیا نے پاکستان اولمپکس ایسوسی ایشن پر پابندی لگا دی۔ حکومتی حمایت یافتہ پی او اے کے صدر اکرم ساہی کا کہنا ہے کہ معلوم نہیں کہ او سی اے پابندی لگانے کی مجاز ہے یا نہیں۔ او سی اے نے پاکستان کی اولمپک اسوسی ایشن سے منسلک پانچ افراد پر پابندی لگائی۔
آفیشلز میں اکرم ساہی، خواجہ فاروق سعید، غلام علی، میجر ریٹائرڈ افضل اور ظفر عباس کے نام شامل ہیں۔ حکومتی حمایت یافتہ پی او اے کے صدر اکرم ساہی کا کہنا ہے کہ ابھی اس بات کی تصدیق نہیں ہوئی۔
کہ اولمپک کونسل آف ایشیا پابندی عائد کرنے کی مجاز ہے یا نہیں تاہم اس حوالے سے انہیں کوئی آفیشل لیٹر بھی موصول نہیں ہوا۔ دوسری جانب عارف حسن کی پی او اے کا دعوی ہے کہ حکومتی حمایت یافتہ پی او اے پر او سی اے نے پابندی غیر معینہ مدت تک کے لیے عائد کی ہے۔